پاکستانی عوام تیار ہوجائیں !‌ پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور قیمت 400 روپے فی لیٹر کی تاریخی سطح سے تجاوز کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
عالمی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ 111.22 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی خام تیل 100.03 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی تلخی اور امن مذاکرات میں تعطل نے عالمی مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کی ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ مئی کے پہلے عشرے میں مہنگائی کے نئے جھٹکے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں متوقع اضافے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور سپلائی چین بھی متاثر ہو سکتی ہے، جس سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں