ماہرنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا کا خیر مقدم “غدار کسی رعایت کے مستحق نہیں“ اویس نورانی

کراچی(ويب ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) رہنماؤں کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کا خیر مقدم کیا ہے۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ “غدار کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں، ریاست پاکستان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
اسکرین شاٹ ایکس

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے مختصر بیان میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ “غدار کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں، ریاست پاکستان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

شاہ اویس نورانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں پر ملک کے مختلف سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے متضاد ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ جہاں متعدد سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے، وہیں بعض حلقوں نے عدالتی فیصلے کی حمایت بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں