اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجودہ حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں اور کئی معاملات میں وہ وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود حکومتی نظام کا باقاعدہ حصہ نظر نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے محسن نقوی کو کابینہ کے اجلاسوں میں صرف دو یا تین مرتبہ ہی دیکھا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محسن نقوی حکومت کی کارکردگی سے متعلق شکایات کر رہے ہیں تو پھر “ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔”
وزیر دفاع کے اس بیان کو موجودہ حکومتی صفوں میں اختلافات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یا حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا