کیلاش کولہی قتل کیس کا مرکزی ملزم اور سہولت کار گرفتار

بدین(انڈس ٹربیون) بدین پولس نے کسان کیلاش کولہی قتل کیس کے مرکزی ملزم، وڈیرے سرفراز نظامانی اور ان کے سہولت کار ظفراللہ خان کو گرفتار کر لیا ہے.

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے مطابق بدین پولس کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حیدرآباد کے فتح چوک کے علاقے میں کارروائی کر کے ملزم سرفراز نظامانی اور ان کے سہولت کار ظفر اللہ کو گرفتار کر لیا.

بدین پولس نے گرفتار ملزمان سرفراز نظامانی اور اس کے سہولت کار ظفر اللہ خان کو بدین پولیس نے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی پیر شبیر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو روزہ ریمانڈ کے دوران ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو ضلع بدین کے تھانہ تلھار کے حدود پیرو لاشاری کے علاقے ڈاھو کولہی میں ملزم وڈیرے سرفراز نظامانی نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان کسان، کیلاش کولہی کو قتل کر دیا تھا.

25 سالہ کیلاش کولہی کو 4 جنوری کو ضلع بدین کے تھانہ تلہار کی حدود میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

بہیمانہ قتل اور قاتل کی گرفتاری کے ہزارو مقامی افراد اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے دو روز تک بدین میں تاریخ دہرنا دے کر قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں