لاڑکانہ(ویب ڈیسک) لاڑکانہ میں سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف سندھی ادبی سنگت کی جانب سے نکالی گئی ریلی کو پولیس نے روک دیا، جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے سندھی ادبی سنگت کے مرکزی رہنماؤں ایڈووکیٹ ستار ہلیو اور خالدہ سحر سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
سندھی ادبی سنگت اور سیاسی و سماجی حلقوں نے پرامن احتجاج کرنے والے ادیبوں اور کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اور اختلافِ رائے کو طاقت کے ذریعے دبانا قابلِ قبول نہیں۔
مظاہرین اور سیاسی سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمران کتنی بھی طاقت استعمال کرلیں، سندھ کے عوام اپنے تاریخی وطن کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ سندھ کی مجوزہ تقسیم کے خلاف سندھی ادبی سنگت کے تحت آج اتوار کو سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔