28

احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کا کیس، فیصلہ محفوظ

ہرجانے کیس کی سماعت کے دوران احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جو 20 مئی 2025 کو سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام لگایا تھا۔ 26 مارچ 2019 کو احسن اقبال نے ان کو قانونی نوٹس بجھوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے پر ان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کا الزام لگایا ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے اُس وقت کے وزیر مواصلات مراد سعید نے (ن) لیگی رہنما کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں 70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاوید صادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ن) لیگی رہنما بتائیں ملتان سکھر موٹروے کی ڈیل کرانے والا کون تھا؟ کیا جاوید صادق غیر ملکی کمپنی کا ایجنٹ اور آپ کا فرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں