کندھکوٹ (ویب ڈیسک) کندھکوٹ کے لگ بنگوار برادری کی دو دھڑوں کے درمیان پرانا تصادم دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان پرویز احمد بنگوار جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والد محمد خان بنگوار شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ جدید ہتھیاروں سے کی گئی اور واقعہ گبلو تھانے کے حدود میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے کا لاش اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا، جب کہ گھر پہنچنے پر گاؤں میں قہر اور احتجاج کا ماحول پیدا ہوگیا۔
دونوں دھڑیں مورچے بند کر چکی ہیں اور کسی بھی وقت مزید خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔