اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوران کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا تھا، تاہم دو سے تین اہم مسائل کے باعث مکمل معاہدہ نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات گزشتہ ایک سال میں ہونے والے سب سے طویل مذاکرات تھے جو 24 سے 25 گھنٹے تک جاری رہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق دونوں فریق کئی نکات پر ایک دوسرے کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن بنیادی اختلافات کے باعث حتمی ڈیل ممکن نہ ہو سکی، جبکہ بعض دیگر معاملات پر بھی اختلافات برقرار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سفارتکاری کبھی ختم نہیں ہوتی، یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے، اور یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ایک ہی نشست میں مکمل معاہدہ ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور پاکستان کی حکومت، عوام اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہے۔