اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے، تاہم یہ جان کر اطمینان ہوا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور دیگر شرکا محفوظ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں امریکی قیادت کے ساتھ ہیں اور وہ ان کی مسلسل سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی گھناؤنی شکل قرار دیا اور صدر ٹرمپ و خاتون اول کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔