اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ بحال، اہم اعلان جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں، تاہم فیض آباد بس اڈہ اگلے حکم تک بند رہے گا۔

اعلان کے مطابق راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو اور گرین بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریلزل بھی کھول دی گئی ہیں، جبکہ شہر میں معمولات زندگی بحال ہونے کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں