سکھر(رپورٹ: تاج رند) ضلع سکھر کے تحصیل پنوں عاقل میں بائجی تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے مسافر کوچ روک کر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولین کی شناخت سدرا دختر عبدالحکیم سمیجو اور دیدار ولد اسحاق شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنوعاقل کی مہران کالونی کی رہائشی لڑکی صدرہ سمیجو اور مٹھیانی ضلع نوشہروفیروز کے رہائشی دیدار شیخ نے گیارہ ستمبر کو گھوٹکی کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔ واقعے کے بعد جوڑے کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملزمان عبدالمالک اور عبدالحنان سمیجو اسلحے سمیت متعلقہ تھانے میں پیش ہوگئے اور ازخود گرفتاری دے دی۔
پولس نےمقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیے۔