سکیورٹی خدشات: بلوچستان میں تین روزہ مسافر بس اور ٹرین سروس معطل

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں تین روز کے لیے مسافر بس ٹرانسپورٹ اور جعفر ایکسپریس کو مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 تا 14 نومبر کے دوران تمام بین الاضلاعی اور اندرونِ صوبہ بس سروس بند رہے گی۔

حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ معطلی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

اس سے قبل پاکستان ریلوے حکام نے بھی کوئٹہ تا پشاور چلنے والے جعفر ایکسپریس کو 9 سے 12 نومبر تک بند کردیا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے صوبے میں حالیہ ہفتوں کے دوران ہائی ویز اور حساس علاقوں میں چند پرتشدد واقعات اور سیکیورٹی الرٹس کے بعد انتظامیہ نے سفری نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیکیورٹی ادارے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں