سکھر(انڊس ٽربيون) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر زاہد حسین کھنڈ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کی عدم پیشی پر ان کے قابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا.
جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس عبدالحامد بھرگڑی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حسنین احمد صدیقی کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اروڑ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر زاہد حسین کھنڈ کی تقرری میں قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے.
سماعت کے دوران وائس چانسلر زاہد حسین کھنڈ، درخواست گزار اور دیگر متعلقہ فریق عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ایچ ای سی چیئرمین پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا.
عدالت نے ہدایت کی کہ ایچ ای سی چیئرمین 16 دسمبر کو ہر صورت میں پیش ہوں.