کراچی(ويب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری کو صوبے کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر اور لاڑکانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیکب آباد اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔