حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی پیپلز پارٹی کی تجویز قبول کر لی، لانگ مارچ ختم ہونے کی امید ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (انڈس ٹربیون) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ سیاسی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مذاکرات کرنے کی پیپلز پارٹی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں اپوزیشن غیر مشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کر دے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کے لیے وجودی خطرہ بن چکا ہے، خصوصاً ایسے حالات میں جب ان گروہوں کو پڑوسی ممالک سے سرگرم حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور پڑوسی ممالک سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہو سکے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ ان کی جماعت دہشت گردی کے خلاف ہر قسم کے آئینی اقدامات کے ذریعے جدوجہد کرنے کے لیے پہلے بھی پُرعزم تھی اور آئندہ بھی اس عزم پر قائم رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں