شکارپور: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش، چار افراد زخمی

سلطان کوٹ(نمائندہ خصوصی: اسرار چانڈیو) پاکستان ریلوے حکام کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کے دوران ٹرین میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ریلوے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے نام درج ذیل ہیں: حوالدار جاوید ولد محمد اقبال بلوچ، سپاہی عبدالرحمان ولد محمد رمضان، سپاہی اظہر جمیل ولد امیر خان اور ریلوے ملازم محمد شفیق ولد عبدالعزیز یوسف زئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کے گزرنے کے دوران پٹڑی کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا، جس سے ٹرین کی بوگیاں لرز گئیں اور متعدد مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ تخریب کاری کی کوشش معلوم ہوتی ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قريبی ہسپتال منتقل کردیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں