حیدرآباد: لطیف آباد 5 میں نوجوان مزدور کی گلا گھونٹ کر قتل شدہ لاش برآمد

حیدرآباد (ویب ڈیسک) لطیف آباد 5 نمبر علاقے میں ایک گھر سے نوجوان مزدور ثنا اللہ کی گلا گھونٹ کر قتل شدہ لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بی سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جس گھر سے لاش برآمد ہوئی، وہاں مزدور رہائش پذیر تھے، جبکہ مقتول مقامی ہوٹل میں کام کرنے والا محنتی نوجوان تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیر کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ مقتول کی لاش کو سول اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا ہے، اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں