سکھر میں پیٹرول مہنگا ہونے پر سندھ یونائٹڈ پارٹی کا منفرد احتجاج

سکھر (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف سکھر میں سندھ یونائٹڈ پارٹی کی جانب سے منفرد احتجاج کیا گیا۔ کارکنوں نے ریڑے پر موٹر سائیکل رکھ کر علامتی جنازہ نکالا اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے فی لیٹر اضافہ ناقابلِ برداشت ہے اور اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔

احتجاج کے دوران رہنما عیدن جاگیرانی نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام شدید متاثر ہوگی اور عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں