سکھر(ویب ڈیسک)بناپستی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے مطابق آئندہ دنوں میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
PVMA کے مشیر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب ملوں کی پیداوار کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گھی کی ملوں میں ٹرانسپورٹ اور پروڈکشن کے اخراجات میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ اسے برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
مزید برآں، PVMA کے مشیر نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر ایک پینل تشکیل دینا چاہیے جو قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے اور عوام کے لیے مناسب حل نکالے۔