میرپورخاص: کاروکاری کے الزام میں 22 سالہ خاتون قتل، شوہر گرفتار

میرپورخاص (ویب ڈیسک): Mirpur Khas کے قریب کاڻ تھانے کی حدود نزد آباد میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں 22 سالہ حسنا سولنگی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

مقتولہ کے والد خالق دنو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسنا کو اتفاقاً گولی نہیں لگی بلکہ اسے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مقتولہ کے چچا حاجی خان نے بتایا کہ انہیں پڑوسیوں کے ذریعے اطلاع ملی کہ لڑکی کو گولی لگی ہے، جبکہ سسرالیوں کی جانب سے کسی نے آگاہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حسنا اور اس کے شوہر کے درمیان گھریلو جھگڑوں کی باتیں پہلے بھی سننے میں آتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد بھی ملزمان اسپتال نہیں آئے، جس سے شبہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔ اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

دوسری جانب کاڻ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول تحویل میں لے کر مقتولہ کے شوہر احمد سولنگی کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں