راڻيپور( ویب ڈیسک)راڻيپور کے قریب حضرت سچل سرمستؒ کے درازہ شریف کے علاقے میں واقع گاؤں وریو واہن میں جونيجو برادری کے دو دھڑوں کے درمیان پرانا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں علاقہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں سائیں داد جونيجو، لعل خان جونيجو، 18 سالہ پیارو سرکی، نومان علی سرکی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر راڻيپور اور گمبٹ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے، تاہم آخری اطلاعات تک علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔