ورلڈ سندھی کانگریس کی رہنما ڈاکٹر روبینہ شیخ دوسری بار UNPO کی صدر منتخب

نیویارک(دی انڈس ٹربیون) ورلڈ سندھی کانگریس (WSC) کے مطابق ڈاکٹر روبینہ شیخ کو اقوام متحدہ کے ادارے اَن ریپریزنٹیٹو نیشنس اینڈ پیپلز آرگنائزیشن (UNPO) کی صدر کے طور پر دوسری مدت کے لیے متفقہ اور بلا مقابلہ دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

ورلڈ سندھی کانگریس نے ڈاکٹر روبینہ شیخ کے دوبارہ انتخاب کو تاریخی دن اور سندھی قوم کے لیے اعزاز اور فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔

ورلڈ سندھی کانگریس کے مطابق UNPO دنیا کے مختلف خطوں کی 45 اقوام اور عوام پر مشتمل ایک عالمی تنظیم ہے، جو آزادی اور حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے کام کرتی ہے۔ تنظیم کے بعض سابق ارکان بعد ازاں اپنی آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

ورلڈ سندھی کانگریس نے ڈاکٹر روبینہ شیخ کو دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے سندھ اور سندھی قوم کے لیے اہم اعزاز قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں