گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ ہوئی تو لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے، سہیل آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، اگر گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی گئی تو لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کا باضابطہ اعلان کیے بغیر ایسے اقدامات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومت میں ہمت ہے تو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرکے دکھائے۔

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مطالبات کی منظوری تک آئینی و قانونی طریقے سے لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کیا تو لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں