پنوں عاقل: پرانی دشمنی پر فائرنگ، پرائمری استاد جاں بحق، ایک شخص زخمی

پنوں عاقل(انڈس ٹربیون) ضلع سکھر کے تحصیل پنوں عاقل کے علاقے دادلو تھانے کی حدود میں واقع گاؤں گاڑھکی میں دو گروہوں کے درمیان پرانی دشمنی پر جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک پرائمری اسکول کے استاد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کر کے غلام علی میر بحر کو قتل کر دیا، جبکہ ارشاد میر بحر زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں دونوں فریق آمنے سامنے آئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

لاش اور زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے تحصیل اسپتال پنوں عاقل منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں