شکارپور: پرانے تنازعہ پر گاؤں پر حملہ، فائرنگ سے دو افراد، خاتون سمیت دو افراد زخمی

میاں صا حب(رپورٹ: بشیر رند) پولس کے مطابق تھانہ ہمایوں کی حدود پیر شاہ جلیل کے علاقے میں مسلحہ افراد نے گاؤں پر حملہ کر کے فائرنگ کی، گولیوں کی زد میں آ کر دو افراد عبدالجبار بکھرانی اور آغا بکھرانی موقعہ پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ محمد علی بکھرانی اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ہمایوں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دو افراد کے قتل کے بعد فریقین اسلحہ بردار ہو کر مورچابند ہوگئے ہیں جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔

پولس کے مطابق بکھرانی برادری کے دو گروپس میں “کارو کاری” کے معاملے پر دیرینہ تنازعہ چل رہا ہے۔ جس میں اس سے قبل بھی جار افراد قتل ہو چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تنازعات کو روکنے کیلئے ریاستی رٹ قائم کی جائے تاکہ علاقے کو مزید قتل و غارت سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں