شکارپور: زیادتی کے بعد خاتون کے قتل کا جرم ثابت، ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

شکارپور(رپورٹ: بھاگ چند) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرڈ شکارپور احمد رضا ابڑو کی عدالت نے تھانہ چک کی حدود میں خاتون ذرینہ سومرو کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ابراہیم شر کو سزائے موت سنا دی۔

مقدمہ نمبر 13/2024 کے تحت درج اس کیس میں عدالت نے گرفتار ملزم محمد ابراہیم شر کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی۔

کیس کے وکیل ایڈووکیٹ عقیل عباس سومرو نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں سے معاشرے میں جرائم کی روک تھام اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں